17 Oct 2007

مسلمانوں میں مقبول عام ہوتی ویب سائٹ www.inikah.com

Submitted by tanveeralamqasmi
مسلمانوں میں مقبول عام ہوتی ویب سائٹ www.inikah.com شادی کی اہمیت وافادیت پر کسی فرد کو کلام نہیں ، شادی کے بعد ایک نئی زندگی کی شروعات تصورکی جاتی ہے، اس کے بغیر سماجی زندگی کاتصور نہیں کیاجاسکتا، معاشرے کی ترقی اور فلاح وبہبود اسی میں پنہا ہے، اسی سے خاندانوں میں پروان چڑھتا ہے،اور معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے، اس کے بغیر برائیوں اور بے حیائیوں کے راستے کھلتے ہیں۔ آج سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ کسطرح اس خوبصورت لمحہ کو یادگار اور کامیاب بنایاجائے،کیوں کہ موجودہ دور میں اپنے پسند کے رشتے تلاش کرنابہت مشکل امر ہے، کچھ لوگ رشتہ طے کرانے کا کام انجام دے رہے ہیں ،لیکن اس سماجی اور دینی کام کومشاطہ حضرات نے ایک کاروبار ی شکل دے دی ہے،ایک رشتہ طے کرانے کیلئے اتنے پیسوں کامطالبہ کیاجاتاہے جو ایک عام آدمی اس کی استطاعت نہیں رکھتا، کچھ پڑھے لکھے طبقہ انگریزی اخباروں اور غیر اسلامی ویب سائٹس کاسہارا لیتے ہیں تو ایسی صورت میں غیر مسلم خاندانوں کی طرف سے بھی فون کالز آنے لگتے ہیں ، رشتے طے کرانے کیلئے کئی ویب سائٹس ملک و بیرون ملک کام انجام دے رہے ہیں لیکن ان سب میں لڑکیوں کی تصویروں کی زیادہ سے زیادہ نمائش کیجاتی ہے، اور ان کابیجا استعمال کیاجاتا ہے،اس طرح کے ویب سائٹس آج کل صرف تفریح و طبع کیلئے دیکھا جاتاہے، جہاں اسلامی شریعت کا کو ئی پاس و لحاظ نہیں کیا جاتا ، ان تمام صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بنگلور کی ایک مسلم سافٹ ویئر کمپنی online mPower labs (p) ltd نے دنیاکا سب سے پہلی اسلامک ویب سائٹ www.inikah.com کے نام سے تشکیل دی ہے جو اپنی تشکیل کے روز اوّل ہی سے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلمان لڑکے ولڑکیوں کے رشتے طے کرانے کی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس سے ایک سال کے مختصر عرصہ میں ملک وبیرون ملک کی ایک کثیر تعداد استفادہ کرچکی ہے۔الحمدللہ www.inikah.com کے آغاز کا مقصد مسلم سماج میں شادی بیاہ کے حوالے سے موجودہ سماجی برائیوں کو ختم کرتے ہوئے شادی کے لائق مسلم نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے اپنی پسند کے رشتے کو آسان عمل بناکر پیش کرنا ہے ۔ www.inikah.com کی خصوصیات یہ ہیں کہ بنیادی طور پر اسلامی تشخص کالحاظ رکھا گیا ہے ۔ اس ویب سائٹ پر لڑکیوں کی تصاویر موجود ہیں لیکن ان کا مشاہدہ اس وقت تک نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ لڑکی کے سرپرست اس کی اجازت نہ دے دے، جب کہ دیگر رشتے لگانے والی ویب سائٹس میں ایسا کچھ نہیں ہے، نتےجتا لڑکیوں کی تصاویر لوگ تفریح و طبع اور بے مقصد بھی دیکھتے ہیں جب کہ www.inikah.com میں لڑکے والے کسی لڑکی کا بائیو ڈاٹا دیکھنے کے بعد لڑکی کی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا بائیو ڈاٹا بتلاتے ہوئے لڑکی والو ں کا وہ پاس ورڈ حاصل کر نا ہوتا ہے جس کو ٹائپ کر نے کے بعد ہی لڑکی کی تصویر تک رسائی ہوتی ہے۔ www.inikah.com کے ذریعہ لڑکی ڈھونڈنے والے لڑکوں اور ان کے سرپرستوں سے یہ ضمانت لیتی ہے کہ وہ جہیز کامطالبہ نہ کریں ۔ شادی طے ہوجانے کے بعد دوران شادی بے دریغ مال خرچ نہ کریں۔ شادی میں ہونے والی برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کریں۔ چونکہ ترقی کے اس دور میں جس طرح دنیا کی ساری چیزوں میں تغیرات ہوئے اور ہورہے ہیں اسی طرح شادی کے سلسلے میں نوجوان طبقہ کے خیالات بھی بدلتے جارہے ہیں ،عام طور پر ہندوستانی لڑکوں کو تعلیم یافتہ اور خوبصورت لڑکیوں کی تلاش رہتی ہے ،تو لڑکیاں ایسےشوہر کی تلاش میں رہتی ہیں جن کی معاشی حالات مستحکم ہوں اوراسلامی تعلیمات سے آراستہ ہوں تاکہ اپنی بیوی کے صحیح حقوق ادا کرسکے، شاید اسی لئے ردا خانم نے اپنی بیٹی کیلئے www.inikah.com نامی ویب سائٹ پر رجسٹر کرایا ،کیونکہ یہ ویب سائٹ نہ صرف رشتہ طے کراتی ہے ، بلکہ اسلامی شریعت کے مطابق بنائی گئی یہ ویب سائٹ جہیز جیسی بری لعنت سے بچنے کا عہد بھی لیتی ہے،اس ویب سائٹ کا دعوٰی ہے کہ ان کی بھر پور کوشش سے ایک بہترین ہمسفر مل سکتا ہے۔www.inikah.com کے(چیف ایکزیکٹیو آفیسر)احمد حسن کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں عام آدمی کیلئے انٹرنیٹ پر رشتے تلاش کرنا اب معمولی بات ہے۔ ہندوستان میں آئی ٹی کے ماہرین نہ صرف ملازمتوں کی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں بلکہ شادیوں کیلئے بھی انہیں سب سے زیا دہ ترجیح دی جاتی ہے۔ آئی نکاح ڈاٹ کام سے مسلمانوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوے کمپنی کے c.e.o. احمد حسن کا کہنا ہے کہ ” ان شاءاللہ آنے والے دوتین مہینوں کے اندر اس ویب سائٹ میں اردو ،عربی اور ہندی زبان کی سہولیات فراہم کئے جائیں گے۔ “www.inikah.com ملک کے بڑے بڑے شہروں میں سمپل نکاح پوائنٹس کی شروعات کرچکی ہے، جن کے ذریعہ جنہیں انٹر نیٹ کے استعمال سے شناسائی نہیں ہے وہ بھی اپنے رشتوں کا رجسٹریشن آف لائن کراسکیں گے۔ www.inikah.com ایک اچھی شروعات ہے جس کی ستائش کی جانی چاہئے۔ ہیڈآفس نمبر 42 ، نندی درگا روڈ بنگلور 46، انڈیا۔91 080-41289572،41285440،009945631954 tanveeralamqasmi@yahoo.co.in از: محمد تنویر عالم قاسمی www.inikah.com

Comments

http://www.inikah.com