15 Apr 2011

Introduction of Urdutoday

Submitted by urdutoday

اسلام علیکم!

معزز و مکرم صاحبان علم و ادب!

کوئی بھی زبان نہ صرف کسی بھی ملک کے ادبی ورثہ کی امین ہوتی ہے بلکہ یہ ملک و قوم کے تہذیبی معاشرتی نیز ثقافتی اقدار وافکار کی آئینہ دار بھی ہوتی ہے۔ کسی فرد قوم اور خطہ کے جملہ احساسات و خیالات دیگر لوگوں تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ زبان ہی ہے۔ میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ زبانوں کے خدوخال کو پھیلانے میں مناسب معاونت کا کام کرتے ہیں۔ یوں زبان بلا تفریق رنگ و مذہب علاقائی حدود اور ملکی سرحدوں کو پھلانگ کر دنیا کے تما م لوگوں تک پیغام رسانی کے قابل ہوتی ہے اور اسی طرح زبان ہی اظہار خیال کے تبادلے کا کام بھی کرتی ہے۔

اردو ٹوڈے اردو زبان کے لیے کچھ خدمات گذشتہ ۶سالوںسے سرانجام دے رہا ہے۔ اب اردو ٹو ڈے ڈاٹ کام کے نئے انداز کی ویب سائٹ پر آپ تمام اردو ادب سے منسلک شخصیات کو اردو ٹوڈے کی طرف سے اپنی شاعری ، طنز و مزاح، افسانہ نگاری، معاشرتی و معاشی حالات پر غیر جانب دارانہ اور غیر سیاسی مضامین و تبصرے وغیرہ کے ساتھ شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔جہاں اب ہر با صلاحیت شخص کو تعاون اور برابری کی بنیاد پر اردو ٹو ڈے کا حصہ بننے کا موقع دیا جا رہا ہے وہاں آپ سب سے یہ استدعا بھی کی جاتی ہے کہ اردو ٹو ڈے کو ارسال کردہ موادمتوازن طرز عمل کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔
اردو ٹو ڈے کو مذہبیت نیز دیگر منافرتی آلودگی سے پاک اور ایک غیر جانبدار عوامی ادبی ذریعہ ابلاغ بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا متنازع مذہبی مواد اردوٹو ڈے پر ناقابل اشاعت تصور کیا جائے گا ماسوائے ان مذہبی وادبی تخلیقات کے جن کے سب مکاتب فکر یکساں معترف ہیں۔

اس کے علاوہ ملک پاکستان، ارض پاکستان، عوام پاکستان، کے خلاف کسی قسم کے مضمون کو بھی ناقابل اشاعت تصور کیا جائے گا۔

تمام ادبی و فکری شخصیات جو اردو زبان سے دلچسپی رکھتی ہیں ان سے اردوٹوڈے درخواست کرتا ہے کہ اردو ٹوڈے کی ترقی کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ ہم اردو زبان کی ترویج و ترقی کے مشن کو آگے لے کر چل سکیں۔

اردوٹو ڈے کی طرف سے ایک خاص کتاب:
ہر سال اردو ٹو ڈے پر بہترین شائع شدہ مواد کو ایک کتا ب کی شکل میں شائع کیا جائے گا اور یہ کتا ب دنیا کی بہترین جامعات میں جہاں شعبہ اردو بین الاقوامی ہو وہاں پر ارسال کی جائے گی۔

رابطہ:
کسی بھی قسم کی معلومات اور رابطہ کے لیے
http://www.urdutoday.com
(092)03154155600