(contract) 1. shrink سمٹنا ۔ سکڑنا ۔ اینٹھنا ۔ اکڑنا ۔ جکڑنا

Show Keyboard
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z
1211    contract (verb)
    1. shrink
سمٹنا ۔ سکڑنا ۔ اینٹھنا ۔ اکڑنا ۔ جکڑنا
    Years contracting to a moment. (Wordsworth)
برس سمٹ کر پل کے برابر ہوگئے
    2. bargain
عہد کرنا ۔ اقرار کرنا ۔ ذمہ کرنا ۔ بچن ہارنا
    to contract for carrying the mail
ڈاک لے جانے کا ٹھیکہ لینا
1212    contract (verb active)
    1. draw together
تنگ کرنا ۔ سکیڑنا ۔ کم کرنا ۔ گھٹانا ۔ کوتاہ کرنا
    (Thou) didst contract and purse thy brow. (Shakespeare)
تو نے ماتھے میں بل ڈالے اور تیوری چڑھائی
    2. bring on
اُٹھانا ۔ لینا ۔ حاصل کرنا ۔ پیدا کرنا ۔ پراپت کرنا
    Each from each contract new strength and light. (Pope)
ایک دوسرے سے نیا زور اور علم حاصل کرتا ہے
    3. make a bargain
چکانا ۔ بات ٹھہرانا ۔ معاملہ پٹانا ۔ معاملہ کرنا ۔ بیوہار کرنا
    4. affiance
منگنی کرنا ۔ سمبندھ کرنا ۔ سگائی کرنا ۔ منسوب کرنا
    5. (Gram.)
حذف کرنا ۔ ترخیم کرنا
    contract a marriage
شادی کرنا ۔ نکاح کرنا ۔ عقد نکاح کرنا
    contract debt
قرض اُٹھانا ۔ ادھار لینا
1213    contract (Noun)
    1. compact
بچن ۔ قول و قرار ۔ قرارمدار ۔ہوڑ
    2. formal writing
اقرار نامہ ۔ لکھت ۔ پٹا ۔ عہد نامہ ۔ معاہدہ ۔ کٹکھنا
    breach of contract
عہد شکنی ۔ بچن توڑنا
    give a contract
ٹھیکہ دینا ۔ اجارہ دینا
    marriage contract
عقد نامہ ۔ عقد نکاح ۔ شرائط نکاح
    take a contract
ٹھیکہ لینا ۔ اجارہ لینا
    to close a contract
ٹھیکہ پورا یا ختم کرنا
    written contract
عہد نامہ ۔ لکھت ۔ اقراری تحریر
1214    contracted (adjective)
    shrunken
سمٹا ۔ سُکڑا
    contracted brow
تیوری چڑھی ہوئی
1215    contractible (adjective)
سکڑنے کے قابل ۔ سمٹنے جوگ
    The arteries are elastic tubes, endued with a contractible force by which they squeeze and drive the blood still forward. (Arbuthnot)
رگیں لچکدار نلیاں ہیں، جن میں سکڑنے کی طاقت ہے، اسی سے وہ خون کو بھیچتی اور آگے کو دھکیلتی ہیں
1216    contraction (Noun)
    1. the act
سکیڑ ۔ اینٹھن ۔ سمیٹ ۔ جکڑاؤ ۔ انقباض
    2. the state
مروڑ ۔ جکڑاؤ ۔ پیچ و تاب
    Oil of vitriol will throw the stomach into involuntary contractions. (Arbuthnot)
نیلے تھوتھے کے تیل سے معدہ اپنے آپ اینٹھنے لگتا ہے
    3. spasm
اکڑ ۔ کمیڑا ۔ اینٹھن ۔ تشنج
    4. (Math.)
اختصار ۔ سنکشیپ
    5. (Gram.)
حذف ۔ ترخیم ۔ اختصار
    contraction and expansion
کھلنا مُندنا ۔ لُپ لُپاہٹ ۔ رتق وفتق
1217    contractor (Noun)
ٹھیکے دار ۔ متعہد ۔ مستاجر ۔ کٹکنا دار
1218    affiance (Noun)
    1. marriage contract
سگائی ۔ منگنی ۔ نسبت ۔ روپنا
    2. trust
آسرا ۔ بھروسا ۔ اعتماد ۔ توکل
1219    bargain (Noun)
    1. contract
بات چیت ۔ معاملہ ۔ بچن ۔ قول قرار ۔ عہد و پیمان
    2. a cheap lot
اچھا سودا ۔ اوت ۔ کفایت ۔ فائدہ
    On a good bargain think twice.
سستا سودا سوچ کے لو ۔ سستی بھیڑ کی ٹانگ اُٹھا اُٹھا کر دیکھتے ہیں (مثل)
    bargain made
سودا بن گیا یا پٹ گیا ۔ بات ٹھہرگئی ۔ معاملہ پورا ہوا
    a bad bargain
ٹوٹا ۔ خسارہ ۔ کسر
    a good bargain
سستا ۔ ارزاں
    He got a good bargain.
اچھا سودا بنا ۔ سستا یا اوت سے ملا ۔ مندا ہاتھ لگا
    into the bargain
روکن یا لبھاؤ میں ۔ مفت میں
    make the best of a bad bargain
گلے پڑے کا نبھانا سودا ۔ گلے پڑی، بجائے سدھ (مثل)
    The drum hung from your neck you play on must.
    private bargain
گھریلو لین دین ۔ خرید فروختِ خانگی ۔ قراردادِ باہمی
    strike a bargain
چکا لینا ۔ چکتا کرنا ۔ پکا معاملہ کرنا
    the bargain is off
سودا نہیں بنا، نہیں پَٹا یا اُچٹ گیا
    to conclude a bargain
معاملہ پکانا یا پکا کرنا ۔ سودا چکانا
1220    bind (verb active)
    1. tie together
باندھنا ۔ گٹھڑی،‌گٹھا یا گڈی باندھنا ۔ ایک جگہ یا اکٹھا باندھنا ۔ ملا کے باندھنا
    Bind them in bundles.
گڈیاں باندھ لو
    Bind so as you may unbind. (Prov.)
ایسا باندھو کہ کھول سکو
    2. (a book)
پٹھا چڑھانا ۔ جلد باندھنا
    3. make fast
پکا کرنا ۔ درِڑ کرنا ۔ مضبوط کرنا ۔ محکم کرنا ۔ مستحکم کرنا
    Bind fast, find fast. (Prov.)
سنبھال رکھ، گن اٹھا (مثل)
    4. enwrap
لپیٹنا ۔ باندھنا
    bind up my wounds
زخموں کو باندھ دو
    5. enchain
باندھ لینا ۔ جکڑنا ۔ ہتھکڑی یا بیڑیاں ڈالنا ۔ مشکیں باندھنا ۔ گرفتار کرنا ۔ قید کرنا
    6. restrain
باندھنا ۔ روکنا ۔ باز رکھنا
    7. congeal
جمانا
    frost binds the stream
پالے سے نالہ جم جاتا ہے
    8. make costive
اڑ کرنا ۔ قبض کرنا
    certain food binds the bowels
بعض غذا قبض کرتی ہے
    9. oblige by kindness
احسان سے باندھنا ۔ ممنون کرنا ۔ احسان مند کرنا
    10. oblige by contract
عہد نامہ لکھوانا ۔ شرط کرانا ۔ پابند کرنا
    bind apprentice
شاگرد کرنا ۔ شاگردی میں لانا یا سونپنا
    bind by oath
قسم لینا ۔ بچن لینا
    bind over
1. حکماً طلب کرنا ۔ سمن بھیج کر طلب کرنا 2. حاضر ضمنی یا فعل ضامنی لینا
    bind to
باندھنا ۔ سمبندھ کرنا ۔ زیر کرنا ۔ مجبور کرنا
    bind up in
مل جانا ۔ جوت میں جوت سمانا ۔ ایک جگر ہو جانا ۔ لولین ہونا ۔ ڈوری لگنا
    His life is bound up in the lad's life.
اس کی زندگی اس کے لڑکے کی زندگی کے ساتھ لگی ہوئی ہے
 

Content search results

  1. فتح سومناتھ:۱۰۳۸-۹۹۸ء

    ... but I can't see any basis for Arianna in Arabic. No Contract Cell Phone Plans Log in to post ...

    hasanshafiq89 - 2005-06-16 10:20 - 5 comments

  2. غزل - ۱۸

    ... Keep up the good work. community colleges | Business contract law | instant cash loans | employee motivation techniques | ideal ...

    hasanshafiq89 - 2005-06-15 07:14 - 7 comments

Pages