تحریک آزادی کے متعلق سکھ ریاستوں کا رویہ انتہائی اہم تھا اگر وہ برطانیہ
کے ساتھ تعاون اور مدد کو ترجیح نہ دیتے تو تحریک کا رخ اور شدت بالکل
مختلف ہو سکتی تھی۔ اگر پنجاب میں مواصلات کیلئے راستے کھلے نہ ہوتے اور
Phulian سرداروں کی جانب سے "خاص خدمات" انجام نہ دی جاتیں تو برطانیہ دہلی
پر دوبارہ قبضہ نہیں کر سکتا تھا۔ دہلی کی انقلابی حکومت سکھ ریاستوں کے
علاقوں خاص کر پٹیالہ کی بنیادی اہمیت کا پہلے ہی سے ادراک کرچکی تھی ۱۵
مئی ۱۸۵۷ء تک بادشاہ، پٹیالہ کے مہاراجہ کو فرمان بھیج چکا تھا اور اسکے
بعد کئی مزید پیغا مات بھی روانہ کییگئے کیونکہ دہلی اس مدد سے مکمل آگاہ
تھا جو برطانیہ ان سرداروں سے حاصل کررہا تھا۔
Pages
|