۱۹۱۰ء میں گاؤں سنگھوڑی ضلع راولپنڈی میں پیدا ہونے والے کیپٹن سرور نے
۱۹۴۴ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین کے
کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے انہوں نے ۲۷ جولائی ۱۹۴۸ء کو کشمیر آپریشن کے
دوران اڑی سیکٹر میں مضبوطی سے مورچہ بند دشمن ٹھکانے پر حملہ کیا۔ دشمن سے
محض ۵۰ گز کی دوری پر ان کی کمپنی دشمن کی مشین گن، گرینیڈز اور مارٹر کی
شدید فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور ان کی پیش
قدمی بھی رک گئی۔ ایک خطرناک صورتحال میں غیرمعمولی شجاعت و قیا دت کا
مظاہرہ کرتے ہوئے کیپٹن سرور ایک پلاٹون کو دشمن سے محض ۲۰ گز کی دوری تک
لیگئے۔
Pages
|