جنگ پاکستان:۲۷ جولائی ۱۹۴۸ء

جنگ پاکستان:۲۷ جولائی ۱۹۴۸ء

۱۹۱۰ء میں گاؤں سنگھوڑی ضلع راولپنڈی میں پیدا ہونے والے کیپٹن سرور نے ۱۹۴۴ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین کے کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے انہوں نے ۲۷ جولائی ۱۹۴۸ء کو کشمیر آپریشن کے دوران اڑی سیکٹر میں مضبوطی سے مورچہ بند دشمن ٹھکانے پر حملہ کیا۔ دشمن سے محض ۵۰ گز کی دوری پر ان کی کمپنی دشمن کی مشین گن، گرینیڈز اور مارٹر کی شدید فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور ان کی پیش قدمی بھی رک گئی۔ ایک خطرناک صورتحال میں غیرمعمولی شجاعت و قیا دت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپٹن سرور ایک پلاٹون کو دشمن سے محض ۲۰ گز کی دوری تک لیگئے۔

خاردا ر تاروں نے ان کا راستہ روک لیا۔ رکاوٹ سے بیخوف اور دشمن کی مشین گنوں کو گرینیڈز سے خاموش کرتے ہوئے انہوں نے باقی پلاٹون کو آگے بڑھایا۔ دشمن کی گولیوں کے مسلسل فائر سے بے نیاز اور اس کے باوجود کہ ان کا دایاں کندھا زخمی ہوچکا تھا انہوں نے اپنے ایک گن مین کے شہید ہونے کے بعد اس کی گن اٹھائی اور دشمن پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ خاردار تاروں کو کاٹنے آگے بڑھے کہ دشمن کے خودکار ہتھیار کے ایک برسٹ نے ان کے سینے کو چھلنی کردیا اور کیپٹن سرور شہید ہوگئے۔ اسطرح کیپٹن سرور پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ” نشان حیدر “ پانے والے پہلے سپاہی بن گئے۔

Comments

لابی اس دوران جیل توڑ کر قیدیوں کو رہا کرچکے nike shoesتھے کچہری کو جلا کر راکھ کردیا گیا اور ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران کے گھروں کو لیاگیا۔ یہ بات نوٹ کی جاسکتی تھی کہ ان پانچ گرجاؤں کو جن کیلئے سیالکوٹ کافی مشہور تھا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انقلابیوں کے دستے جن میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوچکے تھے ہوشیارپور جانے والی سڑک پر روانہ ہوئے انقلابیوںkeen shoesکو یقین تھا کہ ۱۵ این آئی رجمنٹ کے جوان جہلم سے فرار ہوچکے تھے اور انہیں اُن سے اسی علاقے میں ٹکرانے کی توقع تھی۔ انقلابی راوی کنارے پہنچے اور ابھی گورداسپور سے آٹھ میل دور تھے جب وہ تریمو گھاٹ پہنچے تو دیکھا کہ گورداسپور کی ضلعی انتظامیہ نے کشتیوں میں سوراخ کروا دیے تھے اس کے باوجود puma shoesانہوں نے ۱۲ جولائی کی صبح گردن تک پانی میں ڈوبتے ہوئے دریا عبور کیا۔ اسی دن دوپہسے پہلے نکلسن امرتسر سے آ پہنچا اور ساحل سے ایک میل کے فاصلے کے اندر وہ انقلابیوں کو حقیقتاً دریا عبور کرتے ہوئے دیکھ سکتا تھا۔