۶۷۵-۶۶۲ء اور ۶۸۳-۶۸۲ء - فتح افریقہ
فتح افریقہ:۶۷۵-۶۶۲ء اور ۶۸۳-۶۸۲ء |
عقباح بن نافع ؓ جو امر بن عاص ؓ کی زیر قیادت اپنی حربی
صلاحیتوں کو ثابت کر چکے تھے افریقہ کی فتح کے ساتھ انتہائی بھروسہ مند ہو
گئے تھے انہوں نے تیونس کو فتح کیا اور ۶۷۰ء میں Qairawan کو اپنا مستقل
مرکز بنایا جہاں سے انہوں نے Central Plateau کے آر پار حملے کئے اور نقشوں
سے آگے بڑھ کر Tangier کے ساحل اور جنوب کی طرف مڑتے ہوئے مراکش تک پہنچ
گئے اسکے بعد وہ دریائے Sus کے ساتھ ساتھ جنوب کی طرف بڑھتے ہوئے اس مقام
تک پہنچ گئے جہاں وہ اٹلانٹک میں گرتا ہے۔
عقباح بن نافع ؓ نے اپنا گھوڑا اٹلانٹک کی لہروں میں آگے بڑھادیا اور اپنی تلوار ہوا میں لہراتے ہوئے الله سے مخاطب ہوکر کہا کہ انہوں نے اسلام کو دنیا کی آخری حدود تک لے جا نے کا اپنا عہد نبھا دیا ہے عقباح ؓ نےQairawan کو مجاہدین کی رہائش گاہوں والے شہر کے طور پر تعمیر کیا اور ایک بڑی جامع مسجد بھی تعمیر کی عقباح ؓ کو مورخین بجا طورپر آج بھی مسلم افریقہ کے بانی کی حیثیت سے یاد کرتے ہیں مفتوحہ علاقوں سے واپسی کے سفر میں عقباح ؓ نے اپنی فوج کو چھوٹے چھوٹے دستوں میں بانٹ دیا اور اپنے لئے ایک کمزور سواری منتخب کی سفر کے دوران علاقائی Berber باغیوں نے انھیں گھیر لیا اور عقباح ؓ دوران لڑائی (۶۸۳ء) شہید ہوگئے۔ |