منگولوں کی شکست:۱۲۶۰ء

منگولوں کی شکست:۱۲۶۰ء
آرمینیائی-منگول اتحاد درحقیقت منگولوں کے زبردست حملوں اور توسیع میں کسی قدر اہمیت کا حامل تھا ۱۲۵۸ء میں بغداد اور ۱۲۶۰ء میں Aleppo منگولوں کے زیر قبضہ چلے گئے اور اسی سال منگول دفاع سے محروم دمشق میں بھی داخل ہوگئیاسلام کے قدیم ترین مراکز میں سے مصر اور عرب ابھی تک منگول حملوں سے محفوظ تھے۔ایک منگول قاصدنے قاہرہ پہنچ کر ، ۱۲۵۹ء میں سلطنت کے حکمران بننے والے سلطان قطز سے اطاعت قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔

سلطان نے اس مطالبے کو مسترد کرکے قاصد کو قتل کروادیا Kitbuga Noyon اپنے منگول دستوں اور آرمینیائی و جارجیائی اتحادیوں کے ہمراہ اردن کو عبور کرکے Galilee پہنچ چکا تھاقریبی علاقےAcre میں خیمہ زن مملوک فوج منگول دستوں سے ٹکرانے کیلئے جنوب مشرق کی سمت بڑھی دونوں افواج کا Baysan اورNabulus کے درمیان ایک گاؤں Ayn Jalut میں ٹکراؤ ہوا اس مشہور جنگ میں مملوک فوج نے دشمن کو لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسانے کے بعد اسکی فوج کو تباہ اور اسکے سپہ سالا ر کو پکڑ کر قتل کر دیایہ پہلا موقع تھا کہ جب منگول فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۳ستمبر ۱۲۶۰ء بروز جمعہ ناقابل فتح منگول فوج کو فتح کیا جاچکاتھامصر منگولوں سے محفوظ ہوگیا شام کے مقبوضہ شہر یکایک منگول فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے مملوک فاتحین کا استقبال کیا۔

Comments

can any body tell me the english of "peer-e-tesmah paa"
thankyou