جنگ پاکستان:اگست ۱۹۵۸ء

جنگ پاکستان:اگست ۱۹۵۸ء

۱۹۱۴ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے میجر طفیل محمد نے ۱۹۴۳ء میں ۱۶ پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی بٹالین کے علاوہ شہری مسلح فورسز میں مختلف کمانڈ اور تدریسی تقرریوں پر مشتمل ایک امتیازی کیرئیر کے بعد انہیں ۱۹۵۸ء میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے مشرقی پاکستان رائفلز میں تعینات کردیا گیا۔

اگست ۱۹۵۸ء کی ابتدا میں انہیں چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا جو کہ لکشمی پور میں مورچہ بند تھے۔ انہوں نے رات کے وقت ایک بے خطا مارچ مکمل کیا اور ۷ اگست کو بھارتی چوکی کو گھیرے میں لے لیا۔ اپنے ساتھیوں کی قیادت کرتے ہوئے دشمن سے ۱۵ گز کے فاصلے پر پہنچ کر انہوں نے عقب سے حملہ آور پارٹی کی قیادت کی۔ جب بھارتیوں نے مشین گن سے فائر شروع کئے تو میجر طفیل اس کا نشانہ بننے والے پہلے سپاہی تھے۔ بیتحاشہ خون بہنے کی حالت میں انہوں نے ایک گرینیڈ پھینک کر دشمن کی مشین گن کو خاموش کردیا۔ ان کی زندگی کا چراغ رفتہ رفتہ دھیما پڑ رہا تھا مگر انہوں نے آپریشن کی ہدایات دینا جاری رکھا۔ جب دشمن کی دوسری مشین گن نے فائرنگ شروع کی تو میجر طفیل کے سیکنڈ ان کمانڈ اس کا نشانہ بن گئے میجر طفیل نے ایک نہایت پختہ نشانے کے حامل گرینیڈ کے ذریعے اس گن کو بھی تباہ کردیا۔ دوبدو ہاتھاپائی کے دوران میجر طفیل نے دیکھا کہ بھارتی چوکی کا کمانڈر خاموشی سے ان کے ایک جوان پر حملہ آور ہونے والا تھا باوجود شدید زخمی ہونے کے میجر طفیل رینگتے ہوئے دشمن کمانڈر کے پاس پہنچ گئے اور اپنی ایک ٹانگ پھیلا دی جیسے ہی دشمن ٹھوکر کھا کر گرا میجر طفیل نے اپنے اسٹیل ہیلمٹ سے اس کے چہرے پر ضربیں لگا کر اپنے جوان کو بچالیا۔ میجر طفیل نے اپنے دستے کی قیا دت جاری رکھی یہاں تک کہ بھارتی اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑکر فرار ہوگئے۔ میجر طفیل اسی دن اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے اور انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ” نشان حیدر“ عطا کیا گیا۔

Comments

Another school of thought argues that jade ional system. In this view wars begin as a pursuit of markets for natural resources and for wealth. While this theory has been applied to many conflicts, such counter arguments become less valid as the increasing mobility of capital and information level the distributions of quilts wealth worldwide, or when considering that it is relative, not absolute, wealth differences that may fuel wars. There are those on the extreme right of the political spectrum who provide support, fascists in particular, by asserting a natural right of the strong to whatever the weak cannot hold by force. Some centrist, capitalist, world leaders, including Presidents of the United States and US Generals, expressed support for clarks shoes an economic view of war.